کشمیر میں دو انتہا پسندوں کی ہلاکت کے خلاف پلوامہ ضلع میں مکمل ہڑتال

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حزب المجاہدین سے وابستہ دو مقامی انتہاپسندوں کی ہلاکت کے خلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال کی گئی جس سے وہاں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی۔ ضلع بھر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات پیر کو مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کے مختلف حصوں بشمول قصبہ پلوامہ، ترال، اونتی پورہ، سامبورہ، ٹہاب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں انتہاپسندوں کی ہلاکت کے خلاف دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی۔
ضلع میں بیشتر اسکول بند رہے۔ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں بھی معمول کا کام کاج متاثر رہاکیونکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بیشتر ملازمین اپنے دفاتر پہنچ نہیں پائے۔ ہڑتال کے دوران ضلع میں چند ایک مقامات پر سنگبازی کے معمولی واقعات پیش آئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ ضلع میں کسی بھی قسم کی پابندیاں نافذ نہیں کی گئی ہیں، تاہم امن قانون برقرار رکھنے کے لئے ایڈیشنل سیکورٹی فورسز بدستور تعینات رکھی گئی ہیں۔ ضلع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات پیر کو مسلسل دوسرے دن بھی معطل رکھی گئیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بند رکھنے کا قدم احتیاطی طور پر اٹھایا گیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Strike in pulwama against killing of two militants in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply