کشمیر کے شوپیان میں اسکولی بچوں کی بس پر پتھراو¿،8سالہ طالبعلم زخمی

سری نگر: پولس کے مطابق جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک اسکولی بس پر پتھراو¿ کیا گیا جس میں ایک طالبعلم زخمی ہو گیا۔ یہ اسکولی بس ایک پرائیویٹ اسکول کی تھی۔ایک پولس اہلکار نے بتایاکہ کچھ شرپسندوں نے بدھ کے روز شوپیان کے زاوورا میں رین بو ہائی اسکول کی بس پر پتھراو¿ کر دیا جس میں درجہ دوئم کے ایک بچے کے سر میں چوٹ آئی۔زخمی بچے کو ایس کے آئی ایم ایس منتقل کر دیا گیا۔ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے واردات کی مذمت کی اور ٹوئیٹ کیا کہ ” انہیں یہ جان کر بہت دکھ اور تکلیف پہنچی اور غصہ آیا کہ شوپیان میں ایک اسکولی بس پر حملہ کیا گیا۔ اس پاگل پن اور بزدلانہ کام کرنے والوںکو بخشا نہیں جائے گا“۔سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھی اسکول بس پر حملہ کی مذمت کی۔ عمر عبداللہ نے ٹوئیٹ کیا کہ اسکولی بچوں کا سیاحوں کی بسوں پر پتھراو¿ سے خشت باری کرنے والوںکے ایجنڈے کو آگے لے جانے میں کیسے مدد ملے گی۔اس قسم کے حملے سخت قابل مذمت ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stone pelters target school bus in kashmir injure student in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment