وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی کے قافلے پر پتھراؤ

سری نگر:جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی گاڑیوں کے قافلے پر منگل کے روز کچھ نامعلوم نوجوانوں نے جنوبی کشمیر کے اچھہ بل علاقے میں پتھراؤ کیا۔
تاہم پتھراؤ کے اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محترمہ مفتی ککرناگ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد اننت ناگ کی طرف آرہی تھیں۔
موصول رپورٹوں کے مطابق وزیراعلیٰ کی گاڑیوں کاقافلہ جیسے ہی مین مارکیٹ اچھہ بل پہنچا تو وہاں کچھ نامعلوم نوجوانوں نے قافلے میں شامل ایک گاڑی پر پتھراؤ کر دیا۔ تاہم پولیس نے اس واقعہ کی سچائی سے انکار کیا ہے۔
دریں اثنا ایک علیحدہ رپورٹ کے مطابق ریاستی وزیر و پی ڈی پی لیڈر عبدالرحمان ویری کے قافلے پر بھی ضلع اننت ناگ کے بج بہاڑہ میں پتھراؤ کیا گیا ہے۔ 19 مارچ کو ضلع کولگام کے چولگام علاقہ میں منعقدہ ایک پی ڈی پی پارٹی ورکرس کنونشن پر نامعلوم افراد نے پتھروں سے حملہ کرکے تین ورکروں کو زخمی کیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stone pelters attack cm mehbooba muftis convoy in achabal in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply