سری نگر۔جموں قومی شاہراہ مٹی کے تودے گرنے کے باعث بند

سری نگر:وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا سے جوڑنے والی تین سو کلو میٹر طویل سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ کو مٹی کے تودے گرنے کے بعد ایک بار پھر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیاہے۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’آج ٹریفک کو جموں سے کشمیر کی طرف چلنے کی اجازت تھی، لیکن مٹی کے تودے گر نے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی‘۔
انہوں نے بتایا کہ مٹی کے تودے اور بڑے بڑے پتھر گذشتہ رات رام بن کے مہر نالہ کے نزدیک گرآئے۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ شاہراہ کی دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ دار بارڈر روڑ آرگنائزیشن (بی آر او) نے مٹی کے تودوں کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے، تاہم اس کام کو مکمل کرنے میں پورا دن لگ سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بی آر او اور شاہراہ کے مختلف مقامات پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے گرین سگنل نہ ملنے تک کسی بھی گاڑی کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دریں اثنا کشمیر آنے والی سینکڑوں گاڑیاں بشمول مال بردار ٹرک جموں کے مختلف مقامات پر روک دی گئی ہیں۔

Title: srinagar jammu highway closed due to landslides | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply