دہشت گردی مالی امداد کیس:دہلی ہائی کورٹ سے کشمیر کے تاجر ظہور شاہ ضمانت پر رہا

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے لیے مالی امدادکیس میں گرفتار سری نگر کے ایک تاجر ظہور احمد شاہ وٹالی کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

جسٹس ایس مرلی دھر اور جسٹس ونود گوئل پر مشتمل بنچ نے وٹالی کو ضمانت دیتے ہوئے انہیں 2لاکھ روپے کا ذاتی مچلکہ اور اتنی ہی رقم کی دو ضمانتیں داخل کرنے کوکہا۔ وٹالی نے اپنی درخواست ضمانت کو خارج کرنے کے خصوصی عدالت کے 8جون کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا۔

وٹالی کو گذشتیہ سال 17اگست کو گرفتار کیا گیا تھا اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے 18جنوری کو وادی کشمیر میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کے معاملہ میں واٹی اور ان کے ساتھ دہشت گرد وں کے پاکستان مقیم سرغنوں حافظ سعید ، سید صلاح الدین اور سات کشمیری و دیگر علیحدگی پسند لیڈروں کے خلاف الزامات طے کیے تھے۔

ان میں حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کا داماد الطاف احمد شاہ اور میر واعظ عمر فاروق کا مشیر فتاب ہلالی شاہ عرف شاہد الاسلام بھی شامل ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Srinagar businessman gets bail in kashmir terror funding case in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply