پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت نے سری نگر کو غلیظ ترین شہروں میں شامل کرادیا:نیشنل کانفرنس

سری نگر: نیشنل کانفرنس نے ملک بھر میں صاف ستھرے شہروں کی فہرست میں جموں وکشمیر کی دارالحکومت سری نگر کو 241وان نمبر ملنے کو پی ڈی پی بی جے پی حکومت کا ایک اور بدترین سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہورہیہے اور شہر سری نگر میں حکمراں جماعت کے 5ممبران اسمبلی ہونے کے باوجود اس تاریخی شہر اور دارالخلافہ کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔
پارٹی کے ترجمان جنید عظیم متو نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ مرکزی سرکار کی طرف سے ’سوچھ سرورشن 2017‘ سروے کے تحت شہر سری نگر صفائی کے معاملے میں 241نمبر پر ہے، جس سے پی ڈی پی حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014میں نئی دہلی کے ایک غیر جانبدار ، سرکردہ اور مؤقر انگریزی جریدے نے ایک مفصل سروے کے بعد بھارت بھر میں صاف ستھرے شہروں کی فہرست مرتب کی تھی اور ”ایکس کلیوسیو بیسٹ سٹیز رپورٹ 2014“ میں سری نگر کو صفائی کے معاملے میں 9ویں نمبر پر دکھایا گیا تھا ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Srinagar among dirtiest cities in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags:

Leave a Reply