کشمیر کے کالج میں ترنگے لہراتے دیکھ کر طلبا مشتعل، تشدد، اسپورٹس فیسٹیول ملتوی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ ڈگری کالج کھنہ بل میں بدھ کے روز مشتعل طلباء اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران احتجاجی طلباء نے کالج احاطے میں ’اسپورٹس فیسٹول 2017‘ کے سلسلے میں نصب کردہ شامیانوں اور دیگر املاک کو نذر آتش کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کالج احاطے میں کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب طالب علموں نے ’اسپورٹس فیسٹول‘ کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں کالج احاطے میں ترنگے لہراتے دیکھے۔
انہوں نے بتایا کہ طالب علموں کے پرتشدد مظاہروں سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر کالج میں منعقد ہونے والے اسپورٹس فیسٹول کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاستی پولیس کی جانب سے منعقد ہونے والے اس ا سپورٹس فیسٹول کا افتتاح ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کرنے والے تھے۔ انہوں نے بتایا ’بدھ کی صبح کالج میں زیر تعلیم سینکڑوں طالب علموں نے اس وقت احتجاج شروع کیا، جب انہوں نے کالج احاطے میں ترنگے لہرائے ہوئے پائے‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sports festival postponed after clashes in anantnag college in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply