سات اے کے47رائفلیں اور پستول لے کر فرار ایس پی او حزب المجاہدین میں شامل

سری نگر: ایک رکن اسمبلی کے گھر سے سات اے کے47 رائفل لے کر فرار ہونے والا لاپتہ اسپیشل پولس افسر (ایس پی او) سوشل میڈیا پر نمودار ہوگیا ۔جس میں وہ یہ بتا رہا ہے کہ اس نے حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

شوپیان کے زیناپورا کا رہائشی عادل بشیر ،جس نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) ممبر اسمبلی اعجاز میر کے سری نگر کے جواہر نگر علاقہ میں واقع مکان سے سات اے کے رائفلیں اور ایک پستول لوٹی تھی سوشل میڈیا پر اپنے مختلف پوز کے ساتھ منظر عام پر آیا۔

کسی تصویر میں وہ شوپیان میں سرگرم حزب المجاہدین کے کمانڈر زینت الاسلام اور تین دیگر انتہاپسندوں کے ساتھ دکھائی دے رہا ہے تو کسی پوز میں وہ سات اے کے 47رائفلوں کے ساتھ پوز دیتا نظر آرہا ہے۔

پولس نے ہائی الرٹ جاری کر کے اس کے سر پر 2لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔ایک سینیئر پولس افسر کے مطابق جس وقت ایس پی او نے چوری کی تو ایم ایل اے گھر پر نہیں تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Spo who decamped with weapons joins hizbul mujahideen in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment