جنوبی کشمیر میں نیشنل کانفرنس لیڈر قاتلانہ حملہ میں زخمی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ میں گذشتہ رات نیشنل کانفرنس کے سابق پنچ اس وقت ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے جب نامعلوم بندوق برداروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’نامعلوم اسلحہ برداروں نے گذشتہ رات پانڑتھ نامی گاؤں میں سابق پنچ نذیر احمد شاہ پر گولی چلائی‘۔ انہوں نے بتایا کہ گولی سابق پنچ نذیر احمد کی ٹانگ میں لگی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی سابق پنچ کو ضلع اسپتال اننت ناگ میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بندوق بردار قاتلانہ حملہ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South kashmir former panch shot at injured in qazigund in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply