خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہند پاک مسئلہ کشمیر حل کریں: بھوشن بزاز

نئی دہلی:جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم (جے کے ڈی ایف )نے ہندوستان اور پاکستان سے برصغیر کے وسیع تر مفاد میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
جے کے ڈی ایف کی ورکنگ کمیٹی اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے جے کے ڈی ایف کے صدر پنڈت بھوشن بزاز نے دونوں ملکوں کے بعض رہنماوں کی طرف سے جاری بیان بازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع خطے کے امن و سلامتی سے جڑا ہوا ہے لہذا دونوں ملکوں کو جموں و کشمیر سمیت اپنے تمام دیرینہ مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہئے۔
مسٹر بزاز نے کہاکہ یہ بات ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ ہم اس مسئلے پر بات کرنے سے آخر کیوں کتراتے ہیں۔ 83 سالہ کشمیری پنڈت رہنما نے کہا کہ جنگ خواہ مختصر مدت کے لئے ہو یا طویل عرصے کے لئے اس کا نتیجہ ہر حال میں تباہی کی صورت میں ہی برآمد ہوتا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Solve kashmir problem bhushan bazaz in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply