سانبہ میں فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی

جموں: (یو ا ین آئی) جموں خطہ کے ضلع سانبہ میں جمعرات کی صبح ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے مہیشور علاقہ میں تعینات فوج کے 24 گرینیڈیر سے وابستہ حوالدار کرشن سنگھ راٹھور نے اپنی سروس انساس رائفل سے خود پر گولی چلائی۔
انہوں نے بتایا کہ حوالدار کرشن سنگھ کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے اور لاش کو فوجی اسپتال سانبہ میں رکھا گیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soldier shoots himself with rifle in samba in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply