ایل او سی پر مسلح تصادم میں ایک ہندوستانی فوجی اور ایک انتہاپسند ہلاک

سری نگر:جموں و کشمیر کے ماچل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب گولی باری کے تبادلہ میں ایک سپاہی اور ایک انتہاپسند ہلاک ہو گیا۔
فوجی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا یہ فوجی ان پانچ فوجیوں میں سے ایک تھا جو منگل کے روز ایل او سی کے قریب للکارے جانے والے اسلحہ سے زبردست لیس انتہاپسندوں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے تھے۔
ان زخمی فوجیوں کو سری نگر کے آرمی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو زخمیوں کی حالت سنگین بتائی جن میں سے ایک نے آج (بدھ) زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا۔ذرائع نے بتایا کہ جس وقت فوجیوں نے انہیں للکارا تو یہ انتہا پسند جموں و کشمیر کے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہو چکے تھے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کپواڑہ ضلع میں فوجیوں کے ساتھ تصادم میںایک انتہا پسند بھی مارا گیا ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soldier militant killed in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply