جنوبی کشمیر میں جنگجوؤں نےپولیس کی ایک گشتی پارٹی پر کئے گئے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک، ایک زخمی

سری نگر: (یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعہ کو جنگجوؤں کی جانب سے جموں وکشمیر پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر کئے گئے حملے میں پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
اس حملے میں پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ جنگجوؤں نے سہاگ کراسنگ کولگام کے نذدیک پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو اہلکاروں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے حملے میں ملوث جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soldier killed in kashmir gunfight in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply