جموں و کشمیر کے پلوامہ میں مسلح تصادم ، ایک فوجی اور تین انتہاپسند ہلاک

سری نگر:جموں و کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کو علی الصباح ہونے والے مسلح تصادم میں ایک فوجی اور تین انتہاپسند ہلاک ہوگئے۔

پولس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولس فورس ،اسپیشل آپریشنز گروپ اور راشٹریہ رائفلز کے سپاہیوں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تلاشی شروع کی تو انتہاپسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی سپاہیوں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس نے تصادم کا رخ اختیار کر لیا۔

تصادم میں دونوں طرف سے زبردست فائرنگ ہوئی جس میں چار ہلاکتوں کے علاوہ مزید دو فوجی اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ انتہا پسندوں کا تعلق جیش محمد سے تھا اور وہ ایک مکان میں روپوش تھے۔ کہا جاتا ہے کہ جائے تصادم پر ایک اور لاش پائی گئی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اس مکان کے مالک کے بیٹے رئیس احمد کی ہے جس میں سلامتی دستوں کے تلاشی آپریشن سے خود کو بچانے کے لیے یہ انتہاپسند گھس گئے تھے۔

رئیس احمد دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آگیا تھا ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رئیس کا بھائی ،یونس احمد بھی اس تصادم میں زخمی ہوگیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق جائے تصادم سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے ۔دریں اثنا علاقہ میں عوام کی نقل و حمل محدود اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soldier killed 3 terrorists shot dead in encounter in jks pulwama in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.