جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایل او سی پر تعینات فوجی نے خودکشی کرلی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی حفاظت پر مامور ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں تعینات 35 سالہ سپاہی روشن سنگھ نے اتوار کو ڈیوٹی کے دوران خود پر گولی چلائی۔ اگرچہ زخمی فوجی کو نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ روشن سنگھ پڑوسی ریاست پنجاب کا رہائشی تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soldier commits suicide on loc in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply