جموں و کشمیر میں پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ، ہندوستانی فوجی و ایک بی ایس ایف اہلکار ہلاک

سری نگر: جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرل (ایل او سی)پر پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ میں ایک ہندوستانی فوجی شہید ہو گیا۔

وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے کہا کہ پاکستانی فوج نے جمعرات کی صبح پونے گیارہ بجے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔

پاکستان نے کاماکوٹے علاقہ میں اس فائرنگ میں خودکار ہتھیار اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا۔پاکستان نے راجوڑی ضلع کے سندر بن علاقہ میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔

واضح ہو کہ بدھ کے روز بھی پاکستان نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soldier bsf jawan killed in ceasefire violation by pakistan in jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.