سری نگر ہوائی اڈے پر ایک فوجی جوان دو بموں کے ساتھ پکڑا گیا

سری نگر: آج صبح سری نگر ہوائی اڈے پر ایک فوجی جوان کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب اس کے سامان میں دو گرینیڈ برآمد ہوئے۔گوپال مکھیا نام کا یہ فوجی 17جیک رائفلز کا ہے اور کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ایل او سی کے قریب تعینات تھا۔
پولس نے بتایا کہ وہ چارٹرڈ فلائٹ سے دہلی روانہ ہونے والا تھا۔اس نے پولس کو بتایااسے اس کے افسر نے یہ گرینڈز دیے تھے۔ایک پولس افسر نے کہا کہ ہم اس کی بیان پر تکیہ کرکے نہیں بیٹھے بلکہ شہادت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہے ہیں۔
اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسے یہ بم کہاں سے ملا تھا۔ پولس نے بتایا کہ گوپال مکھیا غالباً مغربی بنگال کے دارجلنگ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soldier arrested with 2 grenades at srinagar airport was to fly to delhi in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply