پاکستان کی فائرنگ میں ایک چھ سالہ بچہ اور ایک فوجی جوان شہید، چار افراد زخمی

جموں: جموں میں آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی رینجرز کی فائرنگ میںایک 6سالہ بچہ اور سرحدی سلامتی فورس (بی ایس ایف) کا ایک جوان ہلاک اور دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
جموں کے ڈپٹی کمشنر سمرندیپ سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ پاکستان کی جانب سے کل رات بھر بین الاقوامی سرحد پر جموں کے تمام سیکٹروں میں بغیر اشتعال کے فائرنگ ہوتی رہی۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے کہا، ”پاکستانی رینجرز نے روپے پورہ سیکٹر کے سگرال میں فائرنگ کی جس میں ایک چھ سالہ بچہ اور سشیل کمار نام کا ایک فوجی اہلکارشہید ہو گیا۔
ہریانہ میں کروکشیتر کے پ?ووا کے باشندے سشیل کمار 127 ویں بٹالین میں ہیڈ کانسٹیبل تھے۔ زخمی جوان کی شناخت آر۔ ڈی۔ پوری کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے جموں کے جی ایم سی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہ بہار کے سیوان کا رہنے والا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاک رینجرز نے بھاری مارٹر اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ سچیت گڑھ سے چیناب تک زیادہ تر شمالی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس فائرنگ میں دوبزرگ خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں جی ایم سی جموں میں داخل کرایا گیا۔زخمی خاتون کی شناخت کرشنا دیوی اور پرکاشو دیوی کے طور پر ہوئی۔ روپے پورہ کے دیوی گڑھ میں ہونے والی فائرنگ میں ایک اور شہری گردھاری لال (65) زخمی ہو گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six year old boy border security force bsf soldier killed in pak firing in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply