جموں و کشمیر:سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں6انتہاپسند ہلاک

سری نگر: پولس کے مطابق جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقہ میں سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں چھ انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

ان انتہاپسندوں کو تعلق ذاکر موسیٰ کی دہشت پسند تنظیم انصار غزوات الہند سے بتایا جاتا ہے۔پولس نے بتایا کہ انتہاپسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے آرام پورہ گاو¿ں کا محاصرہ کر لیا۔

جیسے ہی ان انتہاپسندوں کے گرد گھیرا تنگ ہونا شروع ہو ا علاقہ میں روپوش انتہاپسندوں نے سلامتی دستوںکے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی سلامتی دستوں نے بھی جوابی فائرنگ شروع کر دی جس نے تصادم کی شکل اختیار کر لی ۔

ہلاک ہونے والے انےو¿تہا پسندں کی شناخت صالح محمد آخون ساکن آرام پورہ، داد سرا کے رہائشی راز± میر، رو¿ف احمد، عمیر رمزا ،بٹ گنڈ کا ندیم صوفی اور املار اونتی پورہ کے فیصل جاوید خاندے کے طور پر کی گئی ہے۔پولس نے بتایا کہ صالح اس تنمظیم کا نائب سربراہ تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six militants of zakir musa outfit killed in gunfight in pulwama in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.