جنوبی کشمیر میں مسلح تصادم میں6انتہاپسند ہلاک ایک فوجی جوان شہید ایک مجروح

سری نگر: اتوار کے روز جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں آل آوٹ آپریشن کے دوران سلامتی دستوں اور انتہاپسندوں کے درمیان مسلح تصادم میں6انتہاپسند مارے گئے انتہاپسندوں کی فائرنگ میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو ا ہے۔

یہ تصادم دوپہر دو بجے تک جاری رہا۔بتایا جاتا ہے کہ ہلاک انتہا پسندوں میں لشکر طیبہ کا ضلع کمانڈر مشتاق میر بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں حزب المجاہدین کا ضلع کمانڈر عباس، حزب المجاہدین کا ڈپٹی کمانڈر وسیم واگے عرف سیف اللہ عمر ناجد اور ایک پاکستانی دہشت گرد بھی مارا گیا۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر مجنوبی کشمیر میں انٹڑنیٹ خدمات بند کر دی گئیں ۔اس علاقہ میں مزید کچھ انتہپانسدوں کے روپوش رہنے کا اندیشہ ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six militants killed during encounter with security forces in shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment