جموں وکشمیرکے ڈوڈہ اور کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے 6ہلاک،تجارتی ،تعلیمی و رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان

جموں: جموں وکشمیر کے پہاڑی اضلاع ڈوڈہ اور کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے واقعات میں ایک بچہ اور چار خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ’ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری کے مین مارکیٹ میں بال پھٹنے کا واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو دو بجکر 20 منٹ پر پیش آیا‘۔ ضلع ڈوڈہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ انہوں نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے اس واقعہ میں کم از کم تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا ’اگرچہ سیلاب میں پھنسے قریب آدھ درجن افراد کو بچالیا گیا، تاہم کچھ مقامی رہائشی بدستور پھنسے ہوئے ہیں‘۔ پولیس ذرائع نے بتایا ’بادل پھٹنے کے اس واقعہ میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
اس کے نتیجے میں مختلف تعمیری ڈھانچوں بشمول مکانات، اسکولوں اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے‘۔ انہوں نے بتایا ’رہائشی مکانات کے ملبے سے ابھی تک 3 نعشیں نکال لی گئی ہیں‘۔ انہوں نے مہلوکین کی شناخت نیرو دیوی، سریشتہ دیوی اور پٹنا دیوی کے بطور کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ’بادل پھٹنے کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں کے نتیجے میں چھ مکانات، دو دکانیں اور ایک نیشنل اکیڈیمی ہائی اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا ’علاقہ میں بچاؤ کا کام جاری ہے اور ابھی تک 15 زخمی افراد کو علاج ومعالجہ کے لئے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا جا چکاہے‘۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی افراد کے رہائشی مکانات کے ملبے تلے دبے بتائے جاتے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا ’ٹھاٹھری میں بچاؤ کاروائیاں جنگی پیمانے پر کی جارہیہیں۔
بچاؤ اور راحت کاری کے کاموں کی نگرانی سینئر سول و پولیس افسران کررہے ہیں‘۔ذرائع نے بتایا کہ بٹوٹ۔ڈوڈہ، کشتواڑ قومی شاہراہ کو مختلف مقامات پر بڑے بڑ ے پتھر گرآنے کے بعد گاڑیوں کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا ضلع کشتواڑ کے ڈول میں بھی بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ سندیپ وزیر نے یو این آئی کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ’ڈول کے چاچرا چیرجی نامی گاؤں میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آنے کے سبب ایک خاتون اور اس کا پوتا سیلابی ریلوں میں بہہ گئے‘۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ خاتون جس کی شناخت 50 سالہ کونگی دیوی کے بطور ہوئی ہے، کی لاش برآمد کی گئی، تاہم اس کا پوتا سمراٹ بدستور لاپتہ ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے اس واقعہ میں متعدد مویشی بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six killed in cloudburst in jammu and kashmir doda in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply