کٹھوعہ اجتماعی جنسی زیادتی و قتل کیس میں6ملزموں کو مجرم قرار دے دیا گیا

سری نگر: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں ایک8سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد اس کے قتل کے معاملہ میں پٹھان کوٹ کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کے روز 6ملزموں کو مجرم قرار دے دیا ۔ اس معاملہ میں 8افراد ملزم بنائے گئے تھے جن میں سے وشال نام کے ایک ملزم کو بری کر دیا گیا ہے جبکہ 8واں ملزم نابالغ ہے۔سرکاری وکیل کے مطابق پیر کوہی مجرموں کو سزاسنائی جا سکتی ہے۔

کٹھوعہ زنا و قتل کیس میں عدالت نے جن مافراد کو مجرم قرار دیا ہے وہ سانجی رام، پرویش کمار، آنند دت، دیپک کھجوریہ، سریندر ورما اور تلک راج ہیں۔ملک میں سنسنی پھیلا دینے والی اس وحشیانہ واردات کی سماعت بند کمرے میں 3جون کو پوری ہوگئی تھی۔سانجھی رام کو اس پوری واردات کا کلیدی ملزم بتایا جارہا تھا۔ان میں سے سانجی رام کے علاوہ ان مجرموں میں آنند دتہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہے جبکہ پرویش کمار گاو¿ں پردھان، دیپک کھجوریہ اسپیشل پولس افسر، سریندر ورما اسپیشل پولس افسر اور تلک راج ہیڈ کانسٹبل ہے۔ان پولس والوں نے شواہد تلف کیے تھے۔

سانجی رام کے بیٹے وشال کو بری کر دیا گیا جبکہ نابالغ کی سماعت کٹھوعہ عدالت میں ہو رہی ہے۔تفتیش کاروں کے مطابق 10جنوری کو اغوا کی گئی بچی سے سب سے پہلے سانجی رام کے نابالغ بھتیجے نے منھ کالا کیا۔ سانجھی رام کو اس واردات کا علم 13جنوری کو اس وقت ہوا جب اس کے بھتیجے نے اعتراف جرم کیا۔سانجھی رام نے تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ اس نے دیوی استھان میں پوجا کی اور اپنے بھتیجے کو گھر پرساد لے جانے کہا لیکن وہ ٹال مٹول کرتا رہا جس پر غصہ میں اس نے اسے پیٹ دیا۔

جس پر نابالغ نے سوچا کہ شاید چاچا کو اس کے جرم کا پتہ چل گیا ہے اس لیے اس نے خود ہی ساری بات قبول کر لی۔ اس نے اپنے چچیرے بھائی سانجھی رام کے بیٹے کو بھی اس معاملہ میں پھنسا لیا کہ دونوں نے مندر کے اندر بچی سے جنسی زیادتی کی ہے۔سانجھی رام نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے سراغ مٹانے کی نیت سے اس بچی کا قتل کر دیا۔ ا لیکن قتل کرنے سے عین قبل بھی ایک مجرم نے اس سے ریپ کیا تھا اور پھر اس کا گلا گھوٹ کر مار ڈالا گیا اور سر کو اینٹ سے کچل دیا گیا۔17جنوری کو اس کی مسخ شدہ لاش جنگل میں پائی گئی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six convicted in gang rape murder of kathua girl in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.