معروف کشمیری صحافی شجاعت بخاری ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں سپرد خاک

سری نگر: گذشتہ روز بعد افطار دہشت گردوں کی گولیوں کا شکار ہوکر داعی اجل کو لبیک کہنے والے معروف صحافی اور رائزنگ اسٹار کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو آج جمعہ کو ان کے آبائی گاؤں میں رشتہ داروں اور ووست احباب و مداحوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

زبردست بارش اور خاصی ٹھنڈ کے باوجود صحافی شجاعت بخاری کے ہزاروں مداح ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں شامل تھے۔مسٹر بخاری پر اندھا دھند فائرنگ میں ان کے دو پی ایس اوز بھی مارے گئے۔

صبح جس وقت شجاعت بخاری کی تجہیز و تکفین کی تیاریاں ہو رہی تھیں توریاست گیر پیمانے پر رائزنگ کشمیر کے وہ قارئین جنہوں نے افطار، تروایح اور رمضان کی اخیرشب ہونے کے باعث ٹی وی نہیں کھولے تھے جمعہ کے ایڈیشن کا صفحہ اول دیکھ کر ششدر اور غمزدہ ہو گئے کیونکہ سیاہ پس منظر میں شجاعت بخاری کی تصویر زبان بے زبانی سے حقیقت بیان کر رہی تھی۔

اخبار میں ایک پیغام تھا کہ رائزنگ کشمیر اپنی روش ترک نہیں کرے گا اور شجاعت بخاری جہاں پر اسے چھوڑ کر گئے ہیں اسے وہیں سے آگے بڑھایا جائے گا۔ شجاعت بخاری کو مخاطب کر تے ہوئے اخبار رقمطراز ہے کہ ”تم ہمیں اچانک چھوڑ گئے لیکن تم اسم بامسمیٰ ہو او تم اسی بے نظیر شجاعت کے ساتھ ہمارے لیے ہمیشہ مشعل راہ بنے رہون گے۔ جن عناصر نے تمہیں ہم سے چھینا ہے ہم ان کے آگے ہر گز گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

اور آپ کے حق گوئی و بیباکی کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں گے خوا ہ کوئی اس سے ناخوش ہی کیوں نہ ہوجائے۔ خداتمہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور آسمان تمہاری لحد پر شبنم افشانی کرے۔“

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shujaat bukhari laid to rest in ancestral village in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply