کشمیر میں پروفیسر اور حزب المجاہدین کے 5انتہاپسند ہلاک

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے بڈی گام میں اتوار کی صبح انتہا پسندوںور سیکورٹی فورسز کے درمیان خونریز تصادم میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر سمیت5حزب المجاہدین انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
اسسٹنٹ پروفیسر کی شناخت کشمیر یونیورسٹی کے محمد رفیع بٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ جو دو روز قبل ہی حزب المجاہدین کی صفوں میں شامل ہوا تھا۔ریاستی پولیس کے مطابق سبھی ہلاک شدگان مقامی اور حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔
اس مسلح تصادم میں سیکورٹی فورسزکے دو اہلکار زخمی ہوئے جن کو فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ہلاک شدگان میںمعروف حزب کمانڈر برہان مظفر وانی کا قریبی ساتھی صدام پڈر شامل ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ صدام کی ہلاکت کے ساتھ برہان وانی گروپ کا تقریباً خاتمہ ہوچکا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shopian encounter 5 die in clashes after terrorists including professor killed in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply