نیشنل کانفرنس ایم ایل اے جاوید رانا نے آزادی کی حمایت کی

سری نگر: جموں و کشمیر میں پونچھ ضلع کے مینڈھر سے نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی جاوید رانا نے آزادی کی حمایت کی ہے۔اسکولی طلبا نے کہا کہ ہم آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں تو اس پر مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ ممبر اسمبلی جاوید نے بھی تالی بجا کر اپنی حمایت دی۔
آزادی کے مطالبہ پر تالی بجا کر حمایت دینے والے اس ویڈیو کے سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد رانانے نہ صرف اس کی حمایت کی بلکہ خود بھی آزادی کے حق میں بات کہی۔ رانانے میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کے اشارے پر کام کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shocker from nc mla javed rana in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags:

Leave a Reply