فاروق عبدللہ نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کو عوام کے دشمنوں سے تعبیر کیا

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سری نگر پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کو ملک کے عوام کا سب سے بڑے دشمنوں سے تعبیر کیا۔

یہاں ڈل جھیل کے اندرونی علاقہ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فاروق نے کہا کہ دونوں لیڈر ملک کو ذات ، برادری اور مذہب کی بنیاد پربانٹنے میں یقین ریکھتے ہیں۔یہ لوگ آئین ہند کا، جو سب کو یکساں حقوق کی ضانت دیتا ہے، ڈھانچہ بدلنا چاہتے ہیں۔یہ ہندوستانی دستور ہی ہے جس کسی بھی عقیدے اور مذہب کی تبلیغ کے حقوق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا انتخابی منشور ہماری ریاست کی شناخت کے تئیں بی جے پی کی نفرت کا عکاس ہے۔بی جے پی والوں نے اپنے انتخابی منشور میں جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعات 370اور35اے ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔

فاروق نے کہا کہ مودی اور شاہ کا واحد ایجنڈا ہماری ریاست کی ہئیت بدل دینا ہے۔ تاہم مجھے یہ کہنے میں کوئی عر نہیں ہے کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں۔اپنے اس مقصد کی تکمیل کے لیے انہوں نے ہماری ریاست میں اپنے کچھ آلہ کار چھوڑ رکھے ہیں ۔

ایسے قریبی ساتھیوں کو آپ انتخابی نشان روشنائی کی دوات اور سیب ہاتھوں میں لیے ووٹ مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔بی جے پی اور ان کے گرگوں کا واحد مقصد غیر ریاستی لوگوں کو ہماری ریاست میں زمین اور املاک خریدنے کا حقدار بنانا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shah modi enemies of people says farooq in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.