ڈی ایف پی چیرمین شبیر شاہ جنوبی کشمیر کے ترال میں گرفتار

سری نگر: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) کے سربراہ شبیر احمد شاہ کو جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایف پی کے ایک ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے یو این آئی کو بتایا ’مسٹر شبیر شاہ جو حریت کانفرنس (گ) کے جنرل سکریٹری بھی ہیں، کو آج ترال میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرنا تھا‘۔
انہوں نے بتایا ’تاہم آج صبح مسٹر شاہ جو ں ہی دوسرے کچھ راہنماؤں کے ہمراہ ترال پہنچے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا‘۔ ترجمان نے شبیر شاہ کی نظربندی کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فروری 2016 ء میں حراست میں لے کر اپریل 2016 ء میں رہا کیا گیا تھا۔ تاہم 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا اور کئی مہینوں تک تھانہ یا خانہ نظربند رکھا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسٹر شاہ کو گذشتہ سنیچر کو خانہ نظربندی سے رہا کیا گیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shabir shah arrested in tral in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply