جلال آباد خود کش حملہ سوچی سمجھی اسکیم کے تحت کیا گیا:ایس جی پی سی سربراہ لونگووال

سری نگر: شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر جی ایس لونگو وال نے افغانستان کے جلال آباد شہر میں وحشیانہ خود کش بم حملے کو عمداً کیا گیا حملہ قرار دیا۔

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے لوگووال نے کہا کہ یہ ایک سوچا سمجھا حملہ تھا ۔یہ متعلقہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کا تحفظ یقینی بنائے۔انہوں نے مرزکی حکومت سے بھی درخواست کی کہ وہ حکومت افغانستان سے بات کرے اور اس حملے کے ذمہ داروں کو سزائے موت دینا یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ اتوار کو ننگر ہار صوبہ مین خود کش بمابروں کے حملے میں11سکھوں سمیت 19افراد ہلاک اور20دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثہ کی مذمت کی اور یقین دہانی کرائی کہ غم کی اس گھڑی میں ہندوستان ہر ممکن مدد کرنے تیار ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sgpc chief calls jalalabad blast deliberate attack in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply