بی ایس ایف نے کشمیر کے باندی پورہ ضلع میں تلاشی مہم شروع کی

سری نگر: (یو این آئی) سلامتی دستوں نے شمالی کشمیر میں باندی پورہ ضلع میں آج صبح بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی جہاں کل انتہاپسندانہ حملے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک جوان شہید ہوا تھا اور دیگر چار رشتہ دار زخمی ہوگئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج، جموں و کشمیر پولیس کا خصوصی مہم دستہ (ایس او جی) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے باندی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں کئی گاوؤں میں جمعرات کوصبح سویرے مشترکہ طور پر تلاشی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی دستوں نے بی ایس ایف جوان رمیز احمد پیرا کے قتل کے لئے ذمہ دار دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چار انتہا پسندوں کا ایک گروپ باندی پورہ سے 50 کلو میٹر دور حاجن میں پیرا کو اغوا کو کرنے کے مقصد سے ان کے گھر میں گھسے تھے لیکن گھرو الوں کے دیکھنے کے بعد انتہا پسندوں نے خود کار ہتھیاروں سے گولی باری شروع کرد ی ۔جس کی وجہ سے پیرا کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد سے ہی فوج، سلامتی دستوں اور ریاستی پولیس نے مشترکہ طور پر تلاشی مہم شروع کررکھی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sf launches search operation in bandipora in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply