کشمیر میں ڈیوٹی سے غیر حا ضر 4لیکچرر سمیت کئی سرکاری ملازمین معطل

سرینگر:وادی کشمیر میں مختلف سرکاری دفتروں میں گزشتہ تین دن سے غیر حا ضر 31ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ حکام نے آج یہاں بتایا کہ اسسٹنٹ ریوینیو کمشنر(اے سی آر )نے بڈگام ضلع کے مختلف سرکاری دفتروں میں کل اچانک معائنہ کیا اور اس دوران 10 ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔اے سی آر نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت متعلقہ افسروں کی دی۔
بڈگام کے ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایتوں کو فوراً حل کرنے کےلئے افسروں کو صبح ساڑھے دس بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک دفتر میں حاضر رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 28دسمبر کو کرناہ کے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ نے سرحدی سب ڈویژن کے مختلف دفاتر کا اچانک معائنہ کیا اس دوران 14ملازمین ڈیوٹی سے غیر حا ضر پائے گئے جنہیں بعد میں معطل کردیا گیا۔اسی دن اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر کشمیر(ڈی ایس ای کے) نے بی ایچ ایس ایس کا دورہ کیا اور اس دوران پرنسپل اور سینئر اسسٹنٹ کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا انہیں بھی معطل کردیا گیا ہے۔
پمپور میں ڈی آئی ای ٹی کے انچارج اور چار لیکچرروں کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت نے وادی کشمیر اور جموں کے سردی والے علاقوں کے سبھی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے لیکن اس دوران ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹس اور وزارت کے ملازمین کو دفاتر میں حاضر رہنے کےلئے کہا گیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Several govt employees suspended for remaining absent from duty in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags:

Leave a Reply