علیحدگی پسند لیڈروں نے سیاحوں کو بے خوف و خطر کشمیرکی سیاحت کرنے کی دعوت دی

سری نگر:کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے سیاحوں کو کشمیر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں نے سخت ترین حالات میں بھی یہاں وارد ہونے والے سیاحوں اور یاتریوں کی حفاظت اور خدمت کی ہے کیونکہ ہمارا دین ہمیں مہمان نوازی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاح اور یاتری بغیر کسی خوف وخطر کے کشمیر تشریف لائیں انہیں یہاں کسی بھی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں علیحدگی پسند قیادت نے کہا ہے کہ ہما را دین ہمیں مہمان نوازی کا درس دیتا ہے اور مہانوں کی خدمت اور حفاظت ہمارے دین وایمان اور کشمیری ثقافت کا ایک اٹوٹ ورثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے لاکھوں کروڑوں ملکی و غیر ملکی سیاح اور یاتری اس سرزمین جو قدرتی حسن وجمال کا شاہکار ہے کا نظارہ کرنے اور یہاں قدرت کی بے مثال کاریگری سے لطف اندوز ہونے کے لئے آتے رہے ہیں،اور یہ ہماری تاریخ ہے کہ سخت ترین حالات اور مشکل ترین اوقات میں بھی ہم نے اپنے ان مہمانوں کو آنکھوں پر بٹھاکر ان کی حتی الوسع حفاظت اور مہمان نوازی کی ہے۔ علیحدگی پسند رہنماو¿ں نے کہا 2014کے سیلاب کے دوران جب کہ خود ہم تباہ حال تھے اس میں بھی ہم نے اس دینی اور انسانی فریضے کو نبھایا اور اپنی صدیوں پرانی روایت کی حفاظت کی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Separatists invite tourists to kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply