علیحدگی پسند کشمیر ی لیڈر شبیر شاہ گرفتار

علیحدگی پسند کشمیر ی لیڈر شبیر شاہ گرفتار
سری نگر: علیحدگی پسند سیاسی پارٹیوں میں سے ایک جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے بانی اور سخت گیر حریت کانفرنس کے جنرل سکریٹری شبیر احمد شاہ گرفتار کرلیا گیاجبکہ ادغام کے مزید تین علیحدگی پسند لیڈروں کو خانہ نظر بند کر دیا گیا۔ ادغام کے ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ رات بھر مارے گئے چھاپوں میں حریت کانفرنس کے درجنوں کارکنوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر حراست میں لے لیا گیا۔اکبر نے کہا کہ حریت کانفرنس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے سیمپورہ پامپور میں ای ڈی آئی بلڈنگ میں48گھنٹے تک چلنے والے تصادم کے دوران ہلاک تین نامعلوم انتہا پسندوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں۔ان ہلاک انتہا پسندوں کی کو شمالی کشمیر کے اڑی میں تدفین کر دی گئی۔ ایاز نے کہا کہ کئی ہفتوں سے خانہ نظر بند رہنے والے شبیر شاہ کو گذشتہ باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا اورانہیںراج باغ تھانہ میں رکھا گیا ہے۔ ایک اور سینیر لیڈر نعیم احمد خان کو بھی حال ہی میں دہلی سے واپس آتے ہی خانہ نظر بند کر دیا گیا۔واضح رہے کہ شبیر شاہ مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ سے ہی ہندوستان پاکستان اور کشمیرپر مشتمل سہ فریقی مذاکرات پر مصر ہیں۔