سری نگر کی جامع مسجد کے باہر تعینات ڈی ایس پی کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

سری نگر: یہاں جامع مسجد کے باہر تعینات جموں و کشمیر پولس کے ایک افسر کو جمعرات کو بعد نماز تراویح ایک ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ جس وقت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد ایوب پنڈت پر حملہ ہوا تو وہ مسجد کے باہر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولس افسر نے اپنے دفاع میں آخری ہتھیار کے طور پر فائرنگ کی ہو گی ۔کیونکہ تین افراد زخمی ہیں۔نیز افسر کا ریوالور بھی لاپتہ ہے۔
چونکہ ڈی ایس پی یونفارم میں نہیں تھا اس لیے پولس اس کی شناخت اسی وقت کر سکی جب اس کے گھر والوں نے اس کے موبائیل فون پر رابطہ کرنا چاہا۔تاہم ابھی یہ نہیں معلومہو سکا کہ وہ ڈی ایس پی تنہا ہی ڈ یوٹی دے رہا تھا یا اس کے ساتھ کچھ اور بھی پولس اہلکار تھے۔
چونکہ وہ سادہ وردی میںتھا اور مبینہ طور پر مسجد سے باہر نکلنے والوں کی تصویریں لے رہا تھا اس لیے 27ویں شب کی عبادت کے لیے مسجد میں جمع لوگوں کو اس پر شک ہوا۔جس پر انہوں نے اس پر حملہ کر دیا اس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی تو مشتعل ہجوم نے اسے دبوچ لیا اور اس کے کپڑے اتار کر اس کو پتھروں سے مار مار کر ہلاک کر دیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Senior cop ayub pandith beaten to death by mob outside srinagars jamia masjid in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply