کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے دو بارودی سرنگیں ناکارہ کر کے بڑا حادثہ ٹال دیا

سری نگر:جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ڈنگر پور علاقہ آج سکیورٹی دستوں نے دو طاقت ور دھماکہ خیز مواد ناکارہ کرکے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف)،182بٹالین اور55راشٹریہ رائفلز نے پلوامہ رو ڈ پر انتہا پسندوں کے ذریعہ سڑک پر بچھائے گئے پانچ پانچ کلو گرام وزنی دو دھماکہ خیز مواد کا سراغ لگا کر اسے ناکارہ کردیا۔
سمجھا جارہا ہے کہ انتہا پسندوں نے سکیورٹی دستوں کو نشانہ بنانے کےلئے اس دھماکہ خیز مواد کو سڑک پر بچھایا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security officials defuse two ieds in j ks dangerpora area in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply