جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں مسلح تصادم میں 3دہشت گرد ہلاک

سری نگر: جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جمعہ کی صبح ایک مسلح تصادم میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولس ایس پی وید کے مطابق پولس کو اننت ناگ میں تین چار دہشت گردوں کی موجودگی کی خبر ملی تھی۔

جس کے بعد پولس حرکت میں آگئی اور اس نے علاقہ کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی۔فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس میں ایک پولس اہلکار ہلاک اور دو راہگیر زخمی ہو گئے۔

دریں اثنا آج اسکول جب دوبارہ کھلے تو طلبا اور احتجاجیوں کا پولس سے تصادم ہو گیا ۔سمجھا جاتا ہے کہ اننت ناگ تصادم میں الجھا ہوا انتہا پسند پلوامہ کا رہائشی ہے۔

یہ چاروں انتہاپسند جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سفرگوف وارا علاقہ میں جہاں ابھی یہ تصادم جاری ہے، روپوش تھے۔ اس سے قبل منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں پلوامہ کے ترال میں جیش محمد کے تین دہشت گرد ہلاک یوئے تھے۔ان میں شہریوں پر مظالم اور دہشت گردانہ وارداتوں میں پولس کو مطلوب قاسم بھی شامل ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security forces gun down 3 terrorists at anantnag in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply