سیکورٹی فورسز نے ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی

سری نگر: فوج نے بدھ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے گذشتہ رات بارہمولہ کے رام پور سیکٹر میں انتہا پسندوں کے ایک گروپ کو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب فوجیوں نے در اندازوں کو للکارا اور ہتھیار ڈال کر سامنے آنے کے لئے کہا تو انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کی۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین جھڑپ کا آغاز ہوا۔ جس میں دہشت گردوں کو پسپائی اختیار کر کے واپس بھاگ جانے پر مجبور ہونا پڑا۔ تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقہ میں تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security forces foil intrusion attempt at loc in jammu kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply