کشمیر کے باندی پورہ میں تلاش مہم کے دوران خشت باری کرنے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج

Security Forces burst teargas shells during CASO in Kashmir
سری نگر: شمالی کشمیر کے باندی پورہ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے محاصرہ اور تلاش مہم کے دوران پتھراؤ کر رہے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے نسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ باندی پورہ کوچک اور پرے محلوں میں انتہاپسندوںکی موجودگی کے حوالے سے ملی خفیہ اطلاع کے بعد راشٹریہ رائفلز، جموں و کشمیر پولس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے مشترکہ تلاش مہم شروع کیا۔
لیکن جس وقت سیکورٹی فورسز تلاشیاں لے رہی تھی تو گھیرا بندی والے علاقہ کے باہر بسے لوگ گلیوں میں نکل آئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کر دیا۔
سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو محصور علاقوں کی طرف بڑھنے سے روکا لیکن وہ نہیں رکے تب سیکورٹی فورسز کو انہیں تتربتر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغنا اور لاٹھی چارج کرنا پڑا۔