امرناتھ یاترا کیلئے زبردست حفاظتی بندوبست ، سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیںگے

سری نگر: وادی کشمیر میں 29 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ یاتریوں کو تحفظ کا احساس دلانے کے لئے صوبہ جموں کے بھگوتی نگر میں واقع یاتری نواسن بیس کیمپ سے لیکر امرناتھ گھپا تک پیرا ملٹری فورسز بشمول سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کی 200 اضافی کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔
سی آر پی ایف اور ایس ایس بی کی نئی کمپنیوں کی تعیناتی وادی میں پہلے سے موجود پیرا ملٹری اور ریاستی پولیس کے اضافی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’اگرچہ امرناتھ یاترا کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے تاہم اس کے باوجودیاترا کے احسن انعقاد کے لئے وادی خاص طور پر یاترا روٹوں پر تین دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ وادی بالخصوص جنوبی کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کوئی چانس نہیں لینا چاہتے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا ’فوج نے پہلے ہی دونوں یاترا روٹوں (رویتی پہل گام اور مختصر بال تل راستوں) کے پہاڑی علاقوں میں کسی بھی تخریبی کاروائی کو ناکام بنانے کے لئے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں‘۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اونچے پہاڑی علاقوں میں فوج جبکہ جموں بیس کیمپ سے لیکر پہل گام اور بال تل بیس کیمپوں بالخصوص سری نگر جموں قومی شاہراہ پر یاتریوں کی حفاظت کا کام سی آر پی ایف اور ایس ایس بی کے اہلکار انجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ننون پہل گام اور بال تل بیس کیمپوں

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security beefed up in jammu ahead of amarnath yatra in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply