کشمیر میں دہشت گردوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے سیکورٹی فورس نے سرچنگ آپریشن شروع کر دیا

سرینگر: جموں کشمیر کے گاندربل ضلع میں منگل کو علی الصباح زبردست برفباری کے باوجود سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک گروپ کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچنگ آپریشن کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 5 راشٹریہ رائفلس اور ریاستی پولیس کے خصوصی دستوں (ایس او جی)نے دہشت گردوں کی موجودگی کے سلسلے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد گاندربل کے کادورا گاؤں میں ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔
سرچنگ آپریشن شروع کرنے سے پہلے سیکورٹی فورسز نے آمدورفت کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی۔ دریں اثنا 26جنوری کی تقریبات کے پیش نظر سوپور میں حفاظتی بندوبست کر دیا گیا۔ اس ضمن میں سلامتی دستوں نے گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز نے بارہمولہ ضلع میں سوپور کے آرام پورہ گاؤں کے محلہ تیلیان میں کچھ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر علاقہ میں سرچنگ آپریشن شروع کرد یا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Search operation underway in sopore in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply