پلوامہ کے گاؤں سے دہشت گردوں کے فرار کے بعد تلاش مہم ختم

سری نگر: (یو این آئی) جنوبی کشمیر میں دہشت گردوں کی تلاش میں سیکورٹی فورسیز کی جانب سے چلائی گئی مہم آج صبح ختم ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سیکورٹی فورسیز نے جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے حقری پورہ کاکپورہ گاوں میں چلائی گئی تلاشی مہم اس وقت ختم کرنا پڑی جب دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ا س کے بعد علی الصباح ساڑھے پانچ بجے یہ مہم روک دی گئی۔ سیکورٹی فورسیز نے یہ مہم کل رات گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد چلائی تھی۔ گاوں میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسیز کے مابین ہلکی جھڑپ بھی ہوئی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Search operation ends as militants escape in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply