لائن آف کنٹرول کے پاس سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری

سرینگر:جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع کپواڑہ، بارہمولہ اور باندی پورا میں کنٹرول لائن کے قریب گھنے جنگلوں میں سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف تلاشی مہم جاری ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ بدھ سے اب تک سیکورٹی فورسز نے دراندازی کے کئی واقعات کو ناکام کیا اور 14 دہشت گرد مار گرائے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری تلاشی مہم کے دوران کئی بار دہشت گردوں کے ساتھ تصادم ہوا جن میں ایک جوان بھی شہید ہو گیا اور دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ بریگیڈیئر وائی ایس اہلاوت نے اڑی میں میڈیا کے نمائندوںکو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے سینکڑوں جوان بلٹ پروف جیکٹ پہن کر اور خود کار ہتھیاروں کے ساتھ مختلف سمتوں میں تلاشی مہم پر ہیں۔
مہم کو رات میں روک دیا جاتا ہے لیکن سیکورٹی فورسز کی جانب سے جنگلوں کا محاصرہ برقرار رہتا ہے تاکہ کوئی دہشت گرد حصہ بھاگ نہ سکے۔ کنٹرول لائن کے قریب کی حفاظت کرنے والے جوانوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں دہشت گرد پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کی جانب سے سرحد کے اندر گھسنے کی کوشش میں ہیں۔ کسی طرح کی دراندازی کو ناکام کرنے کے لئے کنٹرول لائن کے پاس رات میں فوج کی گشت بڑھا دی گئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Search operation continues near loc in north kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply