کشمیر کے ا ننت ناگ ضمنی انتخابات سے عین قبل پلوامہ و شوپیان میں کئی سرکاری اسکول نذر آتش

سری نگر: اننت ناگ ضمنی پارلیمانی انتخابات کے موقع پر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان اور پلوامہ میں گذشتہ رات نامعلوم افراد نے کئی سرکاری اسکولوں کونذر آتش کر دیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان اسکولوں میں 12 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی ضمنی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے جانے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گذشتہ رات شوپیان کے گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول پڈرپورہ کو نذر آتش کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے مختلف علاقوں سے فائر ٹینڈرز کو وہاں بھیجا گیا تھا۔
تاہم آگ کی اس واردات میں اسکولی عمارت کے تین کمرے جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے یہ واردات انجام دینے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔ اس سے قبل اتوار کو پلوامہ میں ایک سرکاری ہائی اسکول کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔علاوہ ازیں وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ کے یاری گنڈ نامی گاؤں میں 8 اور 9 اپریل کی رات کو نامعلوم افراد نے ایک سرکاری اسکول نذر آتش کیا۔ اس اسکول میں بھی ضمنی پارلیمانی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے جانے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں گذشتہ برس 8 جولائی کو معروف حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی تحریککے دوران جولائی سے نومبر تک آتشزدگی کی پراسرار وارداتوں میں تقریباً 32 تعلیمی ادارے جزوی یا مکمل طور پر خاکستر ہوگئے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Schools set on fire in pulwama shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply