وادی کشمیر میں10اپریل تک تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

Schools in Ramban to remain closed due to inclement weather
سرینگر: وادی کشمیر میں خراب موسم اور سرینگر پارلیمانی حلقہ میں10 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وادی میں خراب موسم کی وجہ سے 10 اپریل تک تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب سری نگر پارلیمانی حلقہ میں نو اپریل کو اور اننت ناگ میں 12 اپریل کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔
حکومت نے ان ضمنی انتخابات میں اس مرتبہ اساتذہ اور دیگر تعلیمی اداروں کے ملازمین کو انتخابی امور کی انجام دہی پر مامور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں حفاظتی انتظامات کے لئے یہاں سکیورٹی اہلکاروں کو باہر سے بلایا گیا ہے اور انہیں مختلف تعلیمی اداروں میں ٹھہرانے کا بندوبست کیا گیا ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔