جموں و کشمیر کے راجوری میں اسکولی بس کھائی میں جا گری، 40بچوں کی ہلاکت کا خدشہ

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں جمعرات کو 40 اسکولی بچوں کو سیر وتفریح کے لئے لے جارہی ایک بس گہری کھائی میں گرگئی۔ اس حادثے میں متعدد اسکولی بچوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے ایک پرائیویٹ اسکول کے 40 بچوں کو ضلع پونچھ میں مغل روڈ پر واقع سیاحتی مقام ’پیر کی گلی‘ لے جارہی ایک بس کو مانسر کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکولی بچوں سے بھری یہ بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی مختلف ٹیموں کو موقع پر روانہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں متعدد اسکولی بچوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: School bus carrying 40 students plunges into gorge in jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply