ستیہ پال ملک نے جموں و کشمیر کے گورنر کا حلف لے لیا

نئی دہلی: ستیہ پال ملک نے جمعرات کی صبحجموں و کشمیر کے گورنر کے طور پر حلف لے لیا۔ مسٹر ملک این این ووہرہ کی جگہ گورنر مقرر کیے گئے ہیں۔

ووہراکے عہدہ صدارت کی میعاد جو لائی میں ختم ہو چکی ہے۔ستیہ پال بہار کے گورنر تھے لیکن اس عہدے پر ایک سال سے بھی کم مدت تک رہے۔اس موقع پر جبکہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور پیپلز ڈیموکریٹک (پی ڈی پی) کا جون میں اتحاد ٹوٹ جانے کے بعد گورنر راج نافذ ہے ریاست میں گورنر کا تقرر کرنا غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔یہ نیا تقرر سپریم کورٹ میں آئین کی دفعہ35اے کی سماعت سے چند روز قبل عمل میں آیا ہے۔

مرکز کی جانب سے ریاست کے لیے کسی فوجی یا انٹیلی جنس سربراہ یا جموں و کشمیر کے معاملات کا تجربہ رکھنے والے کسی بیوروکریٹ کا انتخابا کرنے کی روایت سے ہٹ کر ایک سیاسی شخصیت کو گورنر بنانا ریاست میں سلامتی اور ترقی کی مساعی کو تقویت بخشنے کے ایک اہم فیصلہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ملک کے عہدہ سنبھالتے ہی ریاست میں اہم کام ہونے ہیںان میں سب سے پہلا کام ریاست میں بلدیاتی انتخابات ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Satya pal malik sworn in as governor of jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply