گورنر کا بیان میری کردار کشی اور جان کو خطرہ بڑھانے والا ہے :سجاد لون

سری نگر: جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے اس دھماکہ خیز انکشاف پر جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مرکز سجاد لون کو ریاست کا وزیر اعظم مقرر کر انا چاہتا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا،جہاں ایک طر ف پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے ان کو مبارکباد دی اور ستائش کی وہیں پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجا دلون لال نے سخت غصہ کا اظہار کیا اور اسے اپنی کردار کشی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص میرا کچومر کر تا رہے اور میں بیٹھا دیکھتا رہوں یہ مجھ سے نہیں ہو سکتا۔

سجاد نے مزید کہا کہ گورنر کا اس بیان سے انکی زندگی کو لاحق خطرے میں اور اضافہ ہوگیا ہے۔ بلا شبہ اس سے ان کی جان کو خطرہ ہے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ انہوں نے محبوبہ مفتی سے پہلے حکومت سازی کا دعویٰ کیا تھا اور گورنرن کو اس سے مطلع کر دیا تھا۔ واضح ہو کہ گوالیار میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ملک نے کہا تھا کہ انہوں نے سجاد لون کے حوالے سے مرکز سے اس لیے مشورہ نہیں کیا کیونکہ وہاں سے یہی جواب ملتا کہ سجاد لون کو وزیراعلیٰ مقرر کر دیاجائے کیونکہ سجاد نے 6روز کی مہلت مانگی تھی اور کہا تھا کہ اتنی مدت انہیں مل جائے تو وہاپنی اکثریت ثابت کر دیں گے۔

لیکن انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ انہیں تاریخ میں بد دیانت شخص کے نام سے یاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے مرکز کا کا مان لیا ہوتا تو وہ سجاد لون کو حکومت سازی کے لیے مدعو کر چکے ہوتے اور تاریخ میں میرا نام ایک بددیانت اور بے ایمان شخص کے طور پر رقم ہو جائے گا۔ اور میرا ضمیر مجھے ہمیشہ کچوکے لگاتا رہے گا۔لیکن اس کے باوجودجو لوگ مجھے برا اور غلط کہنا چاہتے ہیں وہ کہہ سکتے ہیں۔میں کسی کا منھ تو بند نہیں کر سکتا۔لیکن میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں جو کچھ کیا دیانت داری کے تقاضہ کے عین مطابق کیا۔

اپنی بات کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر سجاد کو وزیر اعلیٰ مقرر کردیا گیا ہوتا تو وہ حق بجانب ہوتے کیونکہ سجاد لون کے پاس حکومت سازی کے لیے ارکین کی مطلوبہ تعداد تھی۔ چونکہ سجاد کے پاس مطلوبہ تعداد تھی اس لیے مرکز انہیں مجبور کر سکتا تھا ۔ علاوہ ازیں گورنرنے پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ان دونوں کو خودبھی حکومت سازی میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔اگر وہ حکومت سازی میں سنجیدہ ہوتے تو ان دونوں کا مجھے فون کرکے یا مکتوب بھیج کرمطلع کرنا چاہیے تھا ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sajad lone says he called jk governor satya pal malik before mehbooba mufti in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment