جموں و کشمیرمیں دہشت گردانہ حملہ میں آر ایس ایس لیڈر اور باڈی گارڈ ہلاک

جموں : جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں مشتبہ دہشت گردوں نے ایک آر ایس ایس لیڈر چندر کانت شرما اور ان کے باڈی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

منگل کو دن دھاڑے ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی اس واردات میں آر ایس ایس لیڈر کے باڈی گارڈ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ مسٹر شرما کشتواڑ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے ۔ جس وقت یہ دہشت گردانہ حملہ ہوا تو باڈی گارڈ آر ایس ایس لیڈر کے ہی ساتھ تھا۔

حملہ کے بعد علاقہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اور سلامتی دستوں نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ یہ واردات کشتواڑ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ہوئی۔

آر ایس ایس لیڈر شرما،جو اسپتال میں میڈیکل اسسٹنٹ کے طور پر ملازمت کرتے ہیں ، گولی لگتے ہی گر پڑے اور ان کا باڈی گارڈ بندوق بردار اور شرما کے درمیان ڈھال بن کر آگیا اور کئی گولیاں اس کے جسم میں پیوست ہو گئیں۔

جس سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔آر ایس ایس لیڈر کا یہ محافظ تن جموں و کشمیر پولس کا کانسٹبل تھا۔ میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق مسٹر شرما حکومتی بی جے پی کی نظریاتی گورو تنظیم آر ایس ایس سے بھی وابستہ تھے ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rss leader shot dead in jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.