کشمیر میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مارچ روکنے کے لیے حکومت کے سخت اقدامات

سری نگر: گذشتہ چند روز کے دوان پانچ شہریوں کی ہلاکت کے خلاف کشمیری تنظیموں کی کال پرہونے والے مظاہرے اور مارچ کو روکنے کےلیے حکام نے سری نگر اور شوپیان اضلاع میں بندشیں عائد کر دیں۔ پولس کے مطابق سری نگر کے رین واڑی، نوہٹہ، ایم آر گنج،صفا کدل،خانیار،مائسمہ اور کرال خود میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت پابندیاں عائد کر دی گئیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے امن و قانون برقرار رکھنے کے لیے شوپیان قصبہ میں بھی پابندیاں لگا دیں۔حریت رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک کی قیادت ولی مشترکہ مزاحمت قیادت نے عوام کے ساتھ اظہار وابستگی کے لیے احتجاجی مارچ کی کال دی تھی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: restrictions in srinagar shopian to prevent separatist march in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply