جموں وکشمیر شاہراہ پر ایک مسافر گاڑی نالے میں جاگری، 2 ہلاک،6زخمی

جموں: جموں خطہ کے ضلع رام بن میں سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اکھرال سے پوگال جارہی ایک چھوٹی مسافر گاڑی شال گری کے مقام پر سڑک سے پھسل کر ایک نالہ میں جاگری۔
ان اطلاعات کے مطابق اگرچہ مقامی لوگوں اور پولیس نے حادثے کے فوراً بعد بچاؤ مہم شروع کی، تاہم دو افراد کی موقع پر موت واقع ہوچکی تھی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 6 بتائی جارہی ہے جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا جاچکا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ramban 2 killed 6 injured in road accident in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply