کشمیر میں ریل سروس دوسرے روز بھی معطل

سری نگر: وسطی کشمیر کے بڈگام اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات پیر کو مسلسل دوسرے دن بھی معطل رہیں۔ یہ خدمات اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب میں ایک مسلح تصادم کے دوران دو جنگجوؤں کی ہلاکت کے تناظر میں تشدد بھڑک اٹھنے کے خدشے کے پیش نظر معطل کی گئی تھیں۔
ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا’ہم نے بڈگام اور بانہال کے درمیان ریلوے خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر آج بھی معطل رکھا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا اقدام پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کے طور پر لیا گیا ہے۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا ’انتظامیہ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ریل خدمات کو بحال کردیا جائے گا‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rail services between budgam and jammu remain suspended in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply